(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملک کے چھوٹے بڑے ہوائی اڈوں پر بینرز اور ہورڈنگز کی نمائش کی جائے گی، تمام لاؤنجز میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے دستاویزی فلمیں بھی دکھائی اور گیت بجائے جائیں گے۔
27اکتوبر بروز منگل کو ملک بھر میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر منایا جائے گا، اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام سرکاری اور غیرسرکاری اداروں اور ایئر پورٹس پر بھی خصوصی طور پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔
2020 میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جابرانہ قبضے کو 73 برس بیت چکے ہیں جس کے بعد سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری اس تناظر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر مناتے ہیں اور اس کے پیش نظر کل
27اکتوبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ کشمیر کے طور پر منایا جائے گا، اس سلسلے میں ترجمان سی اے اے سعد بن ایوب نے بتایا کہ ایئر پورٹس پر بھی خصوصی طور پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔