• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اسرائیل کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا،مشاہد حسین سید

ہفتہ 29-06-2019
in پاکستان
0
پاکستان اسرائیل کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا،مشاہد حسین سید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  پاکستان میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا،فلسطین کے معاملے میں ہمارا اصولی موقف ہے کہ مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل ہونے چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئر مین سینیٹر مشاہد حسین سید نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے دورے پرآئے القدس پارلیمنٹ کے صدر حامد عبداللہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے القدس پارلیمنٹ کے صدر حامد عبداللہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور ہماری خواہش پر حامد عبداللہ پاکستان کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی فلسطین کی حمایت کی ہے، مشاہد حسین سید نے مزید بتایا کہ سینٹر شیری رحمان کو القدس پارلیمنٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے اور وہ14 جولائی کو استنبول میں کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

القدس پارلیمنٹ کے صدر حامد عبداللہ نے پریس کانفرنس سے بات کرئے ہوئے بتایا کہ پارلیمنٹ کے ممبران کا تعلق 70 ممالک سے ہے اور انکی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔

انہوںنے کہاکہ القدس پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس نومبر میں ملائیشیا میں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ عالمی طاقتیں بلخصوص مسلم ممالک بھرپور طریقے سے مسئلہ فسطین کو اجاگر کریں ،انہوں نے کہا کے فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے ا نہوں نے بحرین میں منعقد ہونے والی نام نہاد ڈیل آف سینچری کی بھی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینوں کے حقوق کا سودا کسی بھی صورت منظور نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا پاکستان کے مسئلہ فلسطین پر واضح موقف کو فلسطینی عوام ہمیشہ سراہتے ہیں،پاکستان نے نہ صرف اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا بلکہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی بھی پاکستان نے شدید مذمت کی۔

Tags: اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گےاسرائیل ناجائز ریاست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.