• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 8 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

ٹرمپ کا نام نہاد غزہ امن بورڈاور پاکستان کی شمولیت مسترد کرتے ہیں۔علامہ شہنشاہ حسین نقوی

پاکستان کے معروف عالم اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہاہے کہ غزہ امن بورڈ عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

جمعہ 23-01-2026
in پاکستان
0
ٹرمپ کا نام نہاد غزہ امن بورڈاور پاکستان کی شمولیت مسترد کرتے ہیں۔علامہ شہنشاہ حسین نقوی
0
SHARES
146
VIEWS

 (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)

کراچی پاکستان کے معروف عالم اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہاہے کہ غزہ امن بورڈ عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش گاہ میں مختلف تنظیموں اور اداروں کے رہنمائوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی صدارت کے دوارن خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ ٹرمپ امن بورڈ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، یہ بورڈ درحقیقت اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کو کمزور کرنے اور کمزور ہوتے امریکی مفادات کو عالمی سطح پر مسلط کرنے کی سازش ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کی خودمختار خارجہ پالیسی کو خطرہ لاحق ہے، اس بورڈ میں شمولیت پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان ہے اور اس سے پڑوسی و دوست ممالک سے دوری پیدا ہوگی،یہ بورڈ امریکی صدر کی ذاتی خواہشات پر مبنی ہے اور انہی کے ماتحت ہے، جو ان کی حکومت ختم ہونے کے بعد بے معنی ہو جائے گا، پاکستان کو ایسے غیر مستحکم معاہدوں سے دور رہنا چاہیے۔

اجلاس می دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اورکہا کہ پاکستانی عوام کسی بھی ایسی عالمی سازش کو قبول نہیں کریں گے جو غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف دہشتگردی کو فروغ دیتی ہو،پاکستانی عوام اپنی فوج کو کبھی بھی غزہ کے مقاومتی گروہوں کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل، حماس کو ختم اور غیر مسلح کرنے میں ناکامی کے بعد، اب اسلامی فوجوں کو اس تنازعے میں گھسیٹنا چاہتا ہے، پاکستانی عوام اس سازش کا شکار نہیں ہوں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ملت جعفریہ پاکستان، دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر، اس مسئلے کو عوامی سطح پر اجاگر کرے گی اور اس کے خلاف پرامن مہم چلائے گی۔
اجلاس میں علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ شیخ محمد صادق جعفری، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ مبشر حسن، میثم عابدی، احسن مہدی، غیور عابدی، سروش زیدی،یاور عباس، عون سید، حیدر علی خان سمیت دیگرشریک تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.