(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قومی صحت کارڈ پر پاکستان کے پینل کے350اسپتالوں میں مفت علاج ہوگاجبکہ آزادکشمیرکے11اسپتالوں کوبھی پینل میں شامل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت مظفرآباد، میرپور، کوٹلی، باغ، ہٹیاں بالا، نیلم، بھمبھر، حویلی، سدھنوتی اور پونچھ میں قومی صحت کارڈ پر علاج ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے صحت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گیے ہیں جن کے مطابق پاکستان کےپینل کے 350 ہسپتالوں میں قومی صحت کارڈ مہیاکیے جائیں گے جن کی مدد سے مفت علاج کی سہولیات میسر آسکیں گی تاہم یہ سہولیات پاکستان کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کے10 اضلاع میں بھی100 فیصد شہریوں کو صحت کارڈز دیئےجائیں گےجس کے مطابق 12 لاکھ فیملیز کیلئےکل سےصحت کارڈز بننا شروع ہو جائیں گے۔
آزاد کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان صحت کارڈز کی فراہمی کا باضابطہ اعلان وزیراعظم ہاؤس میں آ ج شب تقریب میں متوقع ہےجس میں وزیراعظم آزادکشمیر، وزیرصحت اورمتعلقہ حکام شریک ہوں گے جب کہ وفاقی وزراعلی امین گنڈا پور، اسدعمر، حفیظ شیخ بھی شرکت کریں گے۔
اسی کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتالوں کو اپ گریڈکیا جائےگا، آزاد کشمیر کے آرمی اسپتالوں میں بھی ہیلتھ کارڈپرعلاج کی سہولت ہو گی جبکہ ایک کارڈ پرہر خاندان کےکم ازکم 6 افراد علاج کی سہولت لےسکیں گے۔
خیال رہے کہ صحت کارڈکےتحت ہارٹ سرجری سمیت تمام آپریشنزبھی مفت ہوں گے البتہ قومی صحت کارڈپرصرف داخل ہونےوالےمریض مستفید ہو سکیں گے۔