• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 7 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

ملتان: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ’’عالمی یوم الارض فلسطین‘‘کے موقع پر شمعیں روشن کی گئیں

پیر 31-03-2014
in پاکستان
0
plf m7
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ’’عالمی یوم الارض فلسطین‘‘کے موقع پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی فلسطینی شہداء اور قوم سے اظہاریکجہتی کرنے کے لیے ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں۔

عالمی یوم الارض کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں جماعت اسلامی ملتان کے رہنما کنورمحمد صدیق، تحریک منہاج القرآن ملتان کے امیر میجر(ر)محمد اقبال چغتائی، ضلعی ناظم حاجی خلیل آہیر، میڈیاکوارڈینیٹر جنوبی پنجاب راؤ محمد عارف رضوی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ،سماجی کارکن سید محمد علی رضوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان جنوبی پنجاب کے ترجمان سید محمد ثقلین، جمعیت طلبہ عربیہ کے حافظ ذیشان بشیر،،الحاج محمد اشرف قریشی، سمیت، جمعیت طلبہ عربیہ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما وکارکنان کی بڑی تعداد موجودتھی۔رہنماؤں نے فلسطینی بھائیوں سے اطہاریکجہتی کرتے ہوئے شمعیں روشن کیں اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہارکیا۔
اس موقع پر رہنما ؤں کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے ، اسرائیل اور امریکہ پوری دنیا میں اور خاص طور فلسطین میں اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کہ جس پر صیہونی قابض ہیں اور فلسطینی دنیا میں بے گھر ہوکررہ گئے ہیں، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلسل فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے گولہ باری اور حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں بہنے والے بے گناہ لہوکو روکا جائے۔ دنیا بھر میں موجود بے گھر فلسطینیوں کو واپس فلسطین میں آباد کیا جائے۔ رہنماؤں نے پاکستانی حکمرانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی فلسطین میں بہنے والے بے گناہ خون کے خلاف آوازبلند کرے ۔مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مسلما ن ممالک اور حکمرانوں کا کردار افسوسناک ہے۔ رہنماؤں نے امریکہ واسرائیل کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں بھرپورنعرے بازی کی۔          plf 5                                                                 

plf 4

 

 

 

 

 

 

 

 

plf 3

plf 2

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.