(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قومی سلامتی مشیران اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے نئے نقشے پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قومی سلامتی مشیران اجلاس میں بھارتی مشیر اجیت دول نے اعتراض اٹھاتے ہوئےپاکستان اور بھارت کا متنازعہ علاقہ مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے سیاسی نقشے میں شامل کرنے کو غیر قانونی قرار دیا جس کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کر نے والے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے اجلاس میں اپنا موقف اپناتے ہوئےکہا کہ بھارت کو متنازعہ علاقے کو اپنے حصے کے طور پر دعوی ٰکرنے کا کوئی قانونی حق نہیں جبکہ نیا سیاسی نقشہ پاکستان کے حقوق اور کشمیری عوام کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔ نئے جاری کردہ سیاسی نقشے میں بھارت کی سرزمین کا کوئی حصہ شامل نہیں۔
اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے موقف کی تائید کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پوزیشن پراتفاق کرتے ہوئے نئے سیاسی نقشے کی حمایت کردی ۔
واضح رہےکہ پاکستان کے جاری کئے گئے نئے سیاسی نقشے کے مطابق سیاسی نقشے میں بھارت کی سرزمین کا کوئی حصہ شامل نہیں۔