• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کی درندگی خاتون سمیت 5 کشمیری شہید

ہفتہ 19-09-2020
in پاکستان, خاص خبریں
0
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کی درندگی خاتون سمیت 5 کشمیری شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  سرینگرمیں احتجاج ،بھارتی فورسزکامظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گن کااستعمال،کئی زخمی ،شہید خاتون کی تدفین 3شہدا ء کی لاشیں نہ مل سکیں،بھارتی فوج کاشوپیاں کے جعلی مقابلے میں3معصوم کشمیری شہید کرنے کااعتراف۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیرمیں خاتون سمیت 5 کشمیری مسلمانوں کی شہادت پر نماز جمعہ کے بعد شدیداحتجاج کیا گیا اور وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔

حریت قیادت نے سری نگر میں محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران بیگناہ کشمیریوں کے قتل کو گھناؤنی کارروائی قرار دیتے ہوئے ان کی بین الاقوامی انویسٹی گیشن ایجنسی سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ روز سرینگر میں سینکڑوں شہری بھارتی فورسز کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے قابض فورسز نے آنسو گیس اور پیلٹ گن کااستعمال کیا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ مشتعل مظاہرین نے بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا، مظاہرین ‘پاکستان زندہ باد’ اور‘ ہم آزادی چاہتے ہیں’ جیسے نعرے لگا تے رہے۔

ایک روز قبل بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنیوالی 45سالہ خاتون کو سری نگر میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ اسی کارروائی میں شہید ہونیوالے 3نوجوانوں ذاکر احمد پال،عبیر مشتاق بٹ اور عادل حسین بٹ کی لاشیں بھارتی فورسز نے لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ۔

Tags: بھارتی فورسزشوپیاںکشمیری شہیدمقبوضہ کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.