• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

انجمن اوقاف کا حریت رہنماکی نظربندی کی مذمت

جمعہ 26-02-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
انجمن اوقاف کا حریت رہنماکی نظربندی کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ  کشمیر  کی تاریخی جامعہ مسجد  انجمن اوقاف کے  نائب صدر  نے مسجد کے منتظم اور کشمیری حریت رہنما  میر واعظ عمر فاروق کی بھارتی حکام  کی جانب سے  غیر قانونی نظربندی پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  آج جمعہ کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر میں تاریخی جامعہ مسجدانجمن اوقاف کےنائب صدر مولانا احمد سید نقشبندی نےمسجدمیں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئےبھارتی حکام کی میر واعظ عمر فاروق پر مذہبی، معاشرتی اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی لگانے کی شدید مذمت کی، خاص طور پر انہیں وادی کے سب سے بڑے مذہبی اور روحانی مقام سرینگر جامعہ میں خطبہ جمعہ کرنے سے روکا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کرنااور کشمیر کے اعلی ترین مذہبی رہنما کی مسلسل غیر قانونی نظربند ی ہر طرح سے سمجھنے سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماہ رواں رجب المرجب ایک مقدس مہینہ ہے اوراس لحاظ سے مسجد میں خصوصی پروگرام اور مجالسوں کا اہتمام ہوا کرتا ہے جس میں میر واعظ کی شرکت لازمی  ہوتی ہے جبکہ  اس موقع پر بھارتی حکمرانوں  کی جانب سے لگائی گئی غیر قانونی  پابندیوں کے بعد کشمیری عوام کو اپنے سیاسی اور مذہبی رہنما  کے خطبوں  سے محروم کر دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی تاریخی مسجد میں موجود لوگوں نے میر واعظ کی مسلسل نظربندی پربھارت کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا  اور قابض بھارتی جیلوں میں نظربند اپنے پیارے رہنما اور ہزاروں سیاسی ، سماجی اور سول سوسائٹی کے کارکنان سمیت کشمیری نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

Tags: جامعہ مسجدانجمن اوقافمقبوضہ جموں و کشمیرمولانا احمد سید نقشبندیمیر واعظ عمر فاروق
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.