• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مسجد اقصیٰ پر صیہونی افواج اور شر پسندوں کے حملے شعائر اللہ کی کھلم کھلا توہین اور مسلم امہ کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

بدھ 16-09-2015
in پاکستان
0
Logo
0
SHARES
0
VIEWS

کراچی( )فلسطیین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا باقر زیدی، وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے ترجمان اظہر ہمدانی، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈوکیٹ او ر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے گذشتہ روز قبلہ اول پر صیہونی افواج اور غاصب صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذت کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کے حملے کو شعائر اللہ پر حملہ قرار دیا اور اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب صیہونی انتہا پسندوں نے مسلم امہ کے قبلہ اول پر یلغار کی تھی تو اس کے نتیجے میں پورا عالم اسلام متحد ہو کر اٹھ کھڑا ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا قیام بھی عمل میں الایا گیا تھا لیکن آج پوری مسلم امہ خواب غفلت میں پڑی ہے اور اسلام و انسانیت کے دشمن غاصب صیہونی نہ صرف فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں بلکہ آئے روز شعائر اللہ کی توہین کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاسی و مذہبی رہنما مسجد اقصیٰ پر ہونے والے اس سفاکانہ حملے کے خلاف متحد ہو جائیں اور پوری اسلامی دنیا کے لئے ایک واضح پیغام کے ساتھ ساتھ مثال قائم کریں، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فی الفور مسجد اقصیٰ جو کہ نہ صرف مسلم امہ کا قبلہ اول ہے بلکہ عالم اسلام کا تیسرا اہم ترین اور مقدس ترین مقام بھی ہے اس کے دفاع کے لئے پہلے مرحلے میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے اور دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی کانفرنس برائے دفاع قبلہ اول کا انعقاد کیا جائے۔انہوں نے مسلم اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے جارحانہ اقدامات اور بالخصوص آئے روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف پوری دنیا میں سراپا احتجاج بن جائیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.