• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 7 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ اسلام پر حملہ ہے ، مسلم امہ کی خاموشی اسرائیلی جارحیت کو تقویت فراہم کر رہی ہے۔

جمعہ 28-02-2014
in پاکستان
0
plf demonstarte
0
SHARES
0
VIEWS

علامہ قاضی احمد نورانی صدیقیرہنما جمعیت علماء پاکستان
بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت اور مسلم امہ کا قبلہ اول ہے ، امریکی دہشت گردحکومت کو فلسطین کا دارالحکومت بدلنے کا کائی اختیار نہیں۔
محمد حسین محنتی ،محفوظ یار خان ، صابر کربلائی اور دیگر کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب

 

کراچی ( )مسجد اقصیٰ پر حالیہ اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ اسلام پر حملے کے مترادف ہے ، بیت المقدس فلسطین کا دارلحکومت اور مسلم امہ کا قبلہ اول ہے ، عالمی دہشت گرد امریکہ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ مسلمانوں کے مقدس مقام اور فلسطین کے دارلحکومت کی نوعیت کو تبدیل کرنے کا اعلان کرے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ، جماعت اسلامی کراچی کے سابق امیر محمد حسین محنتی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن سمیت ناصر رضوان ایڈووکیٹ، قاری شکیل اور مولانا وحید یونس اور دیگر نے کراچی میں نیو میمن مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احتجاجی مظاہرے کا انعقاد جمعیت علماء پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کیا گیا تھا، احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت، فلسطین کی آزاد ی اور مسجد اقصیٰ کی بازیابی تک جنگ رہے گی سمکے نعرے آویزاں تھے ، مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایک طرف غاصب صیہونی افواج نے مسجد اقصیٰ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جبکہ دوسری جانب گذشتہ روز جان کیری نے فلسطین کا دارلحکومت بیت المقدس کے بجائے بیت حنینہ کو دارلحکومت بنانے کی تجویز د ی تھی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ غاصب اسرائیل اور امریکہ چاہتے ہیں کہ مسلم دنیا فلسطین کے مسئلے کو فراموش کر دے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی سامراج امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل مسلم دنیا کی حکومتوں کو ان کے اندرونی مسائل میں الجھا رہی ہے تا کہ مسئلہ فلسطین کے لئے بلند کی جانے والی صدائے احتجاج کو بند کر دیا جائے ، مقررین کاکہنا تھا کہ مشرق سطیٰ سمیت ایشیائی اور افریقی ممالک میں پھیلائی جانے والی انارکی میں امریکہ اور اسرائیل براہ راست ملوث ہیں اور خطے کے عدم استحکام کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان فلسطینی کاز کو پہنچ رہا ہے، مقررین نے پاکستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دہشت گردی کا مرکز و محور امریکہ اور اسرائیل کے حواریوں اور ایجنٹ قوتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے اور پاکستان کا دفاع اسلام کا دفاع اور پوری انسانیت کا دفاع ہے ۔اس موقع پر مظاہرین نے مرد ہ باد امریکہ اور اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعرے بلند کئے اور امریکی اور اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا۔

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.