• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مسجد اقصیٰ میں جمعہ نماز کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج کا حملہ اسلام پر حملہ ہے. سینیٹر حاجی محمد عدیل خان

ہفتہ 06-10-2012
in پاکستان
0
Haji Muhammad Adeel Khan
0
SHARES
0
VIEWS

 

 

 

 

مسجد اقصیٰ میں جمعہ نماز کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج کا حملہ اسلام پر حملہ ہے،امریکہ میں اسلام

مخالف فلم اور اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی عالم اسلام اور انسانیت کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے،امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل انسانیت کے دشمن ہیں۔ان خیالات کاا ظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدراور چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر حاجی محمد عدیل خان ،سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی (رہنما جماعت اسلامی)،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی(رہنما جمعیت علماء پاکستان)،پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما موانا صادق رضا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے مسجد اقصیٰ پر تازہ اسرائیلی حملہ اور نمازیوں پر اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ جب تک مسلم ممالک اور اسلامی حکومتیں خاموش تماشائی بنی رہیں گی اس وقت تک اسلام کے مقدسات اور شعائر اللہ کی توہین کا سلسلہ بند ہونا نا ممکن ہے ان کاکہنا تھا کہ مسلم دنیا کو بالخصوص عالمی استعمار امریکہ اور عالمی دہشت گرد اسرائیل کے خلاف سنجیدہ اقدامات پر غور کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز غاصب صییونی افواج اور صیہونی آبادکاروں نے مشترکہ طور پر عین اس وقت مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیا جب مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے لوگ جمعہ ہو رہے تھے ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ قابض یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں گھس کر اس کی بے حرمتی کرنا اور امریکہ میں صیہونی امریکی فلم میکر کی جانب سے توہین آمیز اسلام مخالف فلم اور پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں گستاخی ایک ہی سازش کی دو کڑیاں ہیں اور ایسے واقعات آئے روز کا معمول بن گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ درجنوں صہیونیوں نے مراکشی دروازے سے قبلہ اول میں داخل ہوکر مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس ترین مقام کا تقدس پامال کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور بلا جواز گرفتار کرنا اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ اسرائیل ایک عالمی وحشی درندہ ہے جس کا وجود اب ناگزیر ہے انہوں نے مسلم امہ سے اپیل کی کہ امریکہ میں بننے والی اسلام مخالف فلم اور مسجد اقصیٰ پر ہونے والے متواتر حملوں کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔

 

 

 

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.