• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے، مسلمانان پاکستان فلسطینیوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

جمعہ 19-06-2015
in پاکستان
0
4
0
SHARES
0
VIEWS

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سر پرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اظہر علی ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا باقر زیدی، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کے مسائل میں سب سے اہم ترین مسئلہ ہے اور فلسطین کا المیہ ایک انسانی المیہ ہے تاہم ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ انسانیت کے سلگتے ہوئے اس اہم مسئلہ کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ جہاں دنیا بھر کے مسلمان عبادات میں مصروف عمل ہیں وہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا میں مظلوم بنا دی جانے والی ملت فلسطین کے حقوق کے لئے بھی پہلے سے زیادہ شد ومد کے ساتھ آواز بلند کی جائے، انہوں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کہ کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے تمام پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لئے اور فلسطینیوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری کرنے میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے ادارہ نورحق میں فلسطین فاؤنڈیشن کے مرکزی سرپرست کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ماہ رمضان المبارک میں فلسطینی عوام سے ہمدردی اور یوم القدس کی مناسبت سے پروگراموں کو بھی حتمی شکل دی گئی ۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ آج دنیائے اسلام کی تمام تر مشکلات کے پیچھے واضح طور پر امریکی اور اسرائیل ہاتھ کارفرما ہے جو نہ صرف مسلم امہ کو تقسیم بلکہ مسلم دنیا کے تمام تر وسائل پر غاصبانہ تسلط قائم کر کے عالم اسلام کو اپنا غلام بنانے کی ناپاک سازشوں میں مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلام کے سوا کوئی ایسا مذہب موجود نہیں جو انسانیت کو نجات بخشنے والا ہو تاہم فلسطین کا انسانی المیہ اور اس کا حل میں اسلامی جد وجہد اور اسلامی مزاحمت کے راستے میں ہے تاہم کچھ ناعاقبت اندیش اور امریکی کاسہ لیس حکمران چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کے حقوق پر سودے بازی کی جائے تاہم پاکستان کے عوام اس حوالے سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی ناپاک سازش و عزائم کو کامیاب ہونے کی راہ میں رکاوٹ بن جائیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.