(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) محمد نبیل کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان صیہونی نظریے کے خلاف تھے ،اسرائیل کی جنگ صرف زمینی نہیں ہے بلکہ یہ ایک صیہونی نظریاتی جنگ ہے.
مرکزی رہنما انجمن طلبااسلام کے محمدنبیل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ویبنار”جناح اور فلسطین "میں اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں دو نظریات ہیں ایک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نظریہ ہے اور دوسرا ان کے خلاف ہے ، ناجائز قابض ریاست اسرائیل کا قیام بھی صیہونی نظریئے کی بنیاد پر رکھا گیا ہمیں اپنی نوجوان نسل کو بتانا ہوگا کہ کیوں قائد اعظم محمد علی جناح نے صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف کیوں تھے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اس صیہونی نظریےکے خلاف تھے
انھوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ہم آج تک پاکستان کو کسی بھی طورپر بانی پاکستان کے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چلا سکے خاص طورپر فلسطین کے حوالے سے ہم اپنے ملک میں اپنے ہی اسلاف کی تعلیمات کو اپنے تعلیمی نصاب میں شامل نہیں کرسکے ہمیں اپنے ملک میں اپنے نظریے کے فروغ کیلئے کام کرناچاہئیے ہے جب ہم اپنے نظریے کو درست انداز میں اپنی نسل تک نہیں پہنچاسکتے تو پھر فلسطین اور کشمیر کی بات کیسے کریں گے ۔
انھوںنے کہا کہ اب جنگیں ہتھیاروں سے کم لیکن ذہن سازی سے لڑی جارہی ہے ہمیں اپنے نظریے اور مؤقف کو مضبوط انداز میں پیش کرنا ہوگا اور ذہن سازی کرنا ہوگی کیونکہ کل کوئی حکومت اگر پاکستان کی اسٹیٹ پالیسی سے انحراف کا سوچے بھی تو اس کو علم ہو کہ اس کا ردعمل کیا ہوسکتا ہے ۔