• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 18 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین کی آزادی تک جد وجہد جاری رکھیں گے، فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنا دینی، سیاسی و اخلاقی فریضہ ہے۔علامہ قاضی احمد

جمعہ 13-05-2016
in پاکستان
0
0Pala1343
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جمعیت علماء پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے جاری ہفتہ بھر طویل مہم کے تحت فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور سر زمین فلسطین پر غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے 68سال مکمل ہونے پر

نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی نے کی جبکہ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سمیت جمعیت علماء پاکستان اور سول سوسائٹی کے اراکین میں علامہ شوکت مغل قادری، ناصر رضوان ایڈوکیٹ، عبد الوحید یونس، عباس نورانی اور دیگر بھی موجود تھے، احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مظاہرین شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور سمیت بوڑھا استعمار برطانیہ مردہ باد اور پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں کے نعرے آویزاں تھے، مظاہرین نے امریکی، برطانوی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی تک جد وجہد جاری رکھیں گے، فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنا دینی، سیاسی و اخلاقی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہفلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل کا وجود ناجائز اور غاصبانہ ہے ،حکومت پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناصر رضوان ایڈوکیٹ ، علامہ شوکت مغل قادری اور دیگر کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں موجود پاکستانی مندوبین امریکہ اور اسرائیل نواز ی میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے گذشتہ دنوں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی جانب سے اسرائیل نواز ی میں دئیے گئے ایک بیان پر حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پاکستان کو متنبہ کیا کہ حکومت امریکہ اور اسرائیل نوازی سے باز رہے بصورت دیگر ملک گیر احتجاجی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سنہ1948ء میں14مئی کو سرزمین فلسطین پر برطانوی اور امریکی ایماء پر غاصب صیہونی ریاست کا ناجائز وجود قیام عمل میں آیا تھا اور 15مئی کو لاکھوں کی تعداد میں فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کیا گیا تھا تاہم پوری دنیا میں اس دن کو ’’یوم نکبہ‘‘ یعنی تباہی کا دن منایا جاتا ہے اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور اس عالمی اداروں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے تاہم تمام تارکین وطن کو ان کے وطن واپس آنے دیا جائے۔0Pala13480Pala13470Pala1346

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین کی آزادی تک جد وجہد جاری رکھیں گے، فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنا دینی، سیاسی و اخلاقی فریضہ ہے۔علامہ قاضی احمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.