• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی سے ہر دل دُکھی ہے۔ فاروق ستار

منگل 21-05-2019
in پاکستان
0
فلسطین میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی سے ہر دل دُکھی ہے۔ فاروق ستار
0
SHARES
0
VIEWS

کراچی(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زہر اہتمام اتوار کے روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ فلسطین میں انسانیت پر ڈھائے جانے والے مظالم پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔ حکومت پاکستان فلسطین کاز کی بھرپور حمایت کرے۔جمعة الوداع یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کی قرار داد کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔فلسطینی ہمارے بھائی ہیں ، ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ۔ ہم فلسطین کے مظلومین پر ہونےوالے اسرائیلی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتی ہیں۔ مسلم دنیا کے حکمران اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ فلسطین کو آزاد کروائیں۔ ان کا کہنا تھا فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور ہم فلسطین کے عوام کے تمام بنیادی حقوق کے لئے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ فلسطین سے ہمارا مذہبی سماجی اور انسانی رشتہ قائم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئیے فلسطین کاز کی بھرپور حمایت کرے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کی کی مناسبت سے پیش ہونے والی قرارداد کی متفقہ طور پر حمایت کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ اسرائیل کا وجود ناجائز ہے قائد اعظم نے بھی اسرائیل کو مسترد کیا تھا اور ہم بھی مسترد کرتے ہیں ۔ کانفرنس میں سابق گورنر سندھ محمد ذبیر ، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، صابر ابو مریم سمیت تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک تھے۔

Tags: انسانیپامالیحقوقدُکھیدلفاروق ستارفلسطینمیںہونےوالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.