(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عرب مسلم ممالک کے فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے مقبوضہ کشمیر اورمقبوضہ فلسطین پراس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے.
مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے کیا اثرات مرتب ہوں گے اس حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام "Palestine Question” کے عنوان سے ایک ویبنار کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر نزہت صادق، جنرل ریٹائرڈ غلام مرتضیٰ، سینیٹر طلحہ محمود،سینٹر ستارا ایاز، سینٹیر مشتاق خان، صدیق الفاروق، علامہ ناصر عباس، خرم نواز، ناصر شیرازی اور فلسطین، فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم خطاب کریں گے۔
یہ ویبنار 25اپریل بروز اتوار کو پاکستان کے وقت شام 8:30 پر فلسطین فاؤنڈیشن کے فیس بک پیج پر براہ راست دیکھی جاسکتی ہے۔