• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر کربلائی کی مفتی اعظم فلسطین شیخ محمد نامر احمد زغموت سے ملاقات

منگل 10-12-2013
in پاکستان
0
unnamed
0
SHARES
0
VIEWS
ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال اور پاکستان میں فلسطین کاز کے عنوان سے کی جانے والی جد وجہد کے بارے میں گفت وشنید 
شیخ نامر احمد زغموت نے پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطینیوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت پر شکریہ ادا کیا، بہت جلد پاکستان دورہ کرنے کی یقین دہانی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے میزبانی کی دعوت قبول کر

لی

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی نے لبنان میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے دوران مفتی اعظم فلسطین شیخ نامر احمد زغموت سے ملاقات کی ہے اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے شیخ نامر احمد نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ہم پاکستان کو تحریک آزادی فلسطین کا ایک اہم ترین بیس سمجھتے ہیں، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی نے شیخ نامر احمد زغموت کو سر زمین پاکستان پر ہونے والے جد و جہد آزادی فلسطین سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کو اپنا شرعی اور اولین فریضہ سمجھتے ہیں اسی لئے سر زمین پاکستان پر بسنے والے بیس کروڑ عوام فلسطینیوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت میں کوتاہی کو اسلام سے خیانت سمجھتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت نے آج تک غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کیا اور مستقبل میں بھی نہیں کریں گے۔اس موقع پر شیخ نامر احمد زغموت نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری جد وجہد آزادی فلسطین کی قدر دانی کرتے ہوئے پاکستان حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ پاکستان آئیں اور پاکستانی عوام کے درمیان بیٹھ کر مسئلہ فلسطین کو بیان کریں، انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ بہت جلد پاکستان تشریف لائیں گے اور پاکستان کے عوام اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ،اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما صابر کربلائی نے کہا کہ شیخ نامر احمد زغموت کی میزبانی ملت پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن کے لئے باعث افتخارہو گی۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.