• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 8 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ’’یوم الارض فلسطین‘‘ کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد، شہدائے فلسطین سے تجدید عہد کے لئے چراغاں بھی کیا گیا۔

پیر 31-03-2014
in پاکستان
0
plf 7
0
SHARES
0
VIEWS

تصویری نمائش کا افتتاح محمد حسین محنتی، حافظ نعیم الرحمان، مظفر ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، محفوظ یار خان اور صابر کربلائی نے کیا۔

کراچی ( ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینی سر زمین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھرمیں فلسطینی مظالم کے عنوان سے تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ شہدائے فلسطین سے اظہار یکجتی کے لئے چراغاں کیا گیا،’’یوم الارض فلسطین‘‘ کے عنوان سے کراچی میں مرکزی پروگرام کا انعقاد نمائش چورنگی پر کیا گیا، نمائش چورنگی پر فلسطین میں ہونیو الے انسانیت سوز مظالم کے حوالے سے تصویری نمائش لگائی گئی تھی جبکہ سرزمین فلسطین کے عالمی دن کے موقع پر چراغاں بھی کیا گیا، تصویری نمائش کا افتتاح جماعت اسلامی پاکستان کراچی کے امیر حافظ نعیم، سابق امیر جماع اسلامی کراچی محمد حسین محنتی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کیا۔اس موقع پر سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد بھی موجود تھے، تصویری نمائش میں ایسی تصاویر کا انتخاب کیا گیا تھا کہ جس میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے جارحانہ اقدامات اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کو آشکار کیا گیا تھا، تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شہدائے فلسطین سے تجدید عہد اور سر زمین فلسطین کے دن کے موقع پر چراغاں کیا اور موم بتیاں روشن کیں۔
یوم الارض فلسطین کی مناسبت سے لگائی جانے والی تصویری نمائش میں شریک سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطین مسلم امہ کا قلب ہے اور پاکستان کے عوام مسلم امہ کے قلب پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، رہنماؤں نے پاکستان سمیت مشرق وسطیٰ میں غیر مستحکم صورتحال کا ذمہ دار عالمی دہشت گرد امریکہ اورا س کی ناجائز اولاد اسرائیل کو قرار دیا اور کہا کہ خطے میں بد امنی کا مقصد غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا دفاع اور فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانا ہے، ان کاکہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں ہر سمت سے فلسطین کے عوام اور فلسطینی کاز کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، اس موقع پر رہنماؤں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جد وجہد کو سراہا اور قابل ذکر قرار دیا۔

plf karachi3

plf karach5

 

 

 

 

 

 

plf karachi2plf karachi4

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.