سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تصویری نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے عوام کو فلسطین میں رونما ہونے والے حالات و واقعات اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے غاصب اسرائیلی مظالم کی تصویر کشی کرنا تھا، اس موقع پر درجنوں تصویریں آویزاں کی گئی تھیں جن میں غاصب صیہونی اسرائیلی افواج کے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔
تصویری نمائش میں لگائی گئی متعدد تصویروں میں ایک تصویر انتہائی دکھ اور فلسطینیوں کے غم کی عکاسی کر رہی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک ماں اپنے معصوم بچے کو بچانے کے لئے اسے گود میں چھپا رہی ہے لیکن غاصب صہیونی فوجیوں نے اس ماں کو قتل کرنے کے بعد اس کے بچے کو بھی گولیوں ے چھلنی کر دیا ہے، اسی طرح ایک اور تصویر فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی کی بھرپور عکاسی کرتے ہوئے نظر آ رہی تھی جس میں واضح تھا کہ ایک ادھیڑ عمر خاتو ن کو تین اسرائیلی فوجی مل کر زد وکوب کر رہے ہیں۔دیگر تصاویر میں دکھایا گیا تھا کہ مسجد اقصیٰ (بیت المقدس )پر غاصب صیہونی افواج چڑھائی کر رہی ہیں اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔