فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما ؤں سابق رکن قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنر ل سیکرٹری صابر ابو مریم نے لبنانی دارالحکومت میں منعقدہ کتب نمائش میں فلسطینی کتب اور اسٹالوں کا خصوصی دورہ کیا ،
کتب نمائش میں القدس انسٹیٹیوٹ انٹر نیشنل سمیت مرکز العودہ بیروت اور فلسطینی ریٹرن سینٹر لندن کے کیمپوں کا دورہ کیا اور تنظیموں کے رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کیں، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے پاکستان میں جاری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جد وجہد سے آگا ہ کیا ۔
فلسطینی کتب اسٹالوں کے آرگنائزر نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جد وجہد کو سراہتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھرپور تعاون کی امید کا اظہار کیا۔