• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطینیوں کی ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ناانصافی ہوئی۔ عرب دنیا اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ سینیٹر افراسیاب خٹک

جمعہ 24-05-2019
in پاکستان
0
فلسطینیوں کی ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ناانصافی ہوئی۔ عرب دنیا اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ سینیٹر افراسیاب خٹک
0
SHARES
0
VIEWS

اسلام آبا د (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)‎‎فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور پارلیمنٹری فورم برائے فلسطین کے اشتراک سے اسلام آباد میں سینیٹر مشاہد حسین کی زیر صدارت القدس کا نفرنس کا انعقاد جمعرات کے روز پارلیمنٹری سروس آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ بد ترین ناانصافی کی گئی ۔عرب دنیا اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ برطانوی استعمار نے فلسطین میں صہیونیوں کی جعلی ریاست قائم کر کے دنیا کے امن کو داؤ پر لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا ایران پر حملہ پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ انہوں نے ایران کو دی جانے والی امریکی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ ریاستوں کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرے اور حملوں کی دھمکیاں دے۔ ‎ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی پالیسی کا محور و مرکز مظلومین جہاں کی حمایت ہونی چاہیئے۔ کشمیر،فلسطین کے معاملات کو گہرائی سے دیکھنا ہوگا، عرب لیگ کا کردار بہت حیران کن اور عجوبہ کے ماند ہے۔ عرب لیگ میں اپنے ممبران کو بھی آزادی سے بات کرنے کا حق حاصل نہیں عرب لیگ نے شام کی رکنیت تک معطل کر رکھی ہے عرب حکمران اور ان کے بادشاہ مغرب کی غلامی میں اپنی اقدار اور اسلامی راویات کو پس پشت ڈال چکے ہیں دنیا کے بدلتے حالات اس بات کا متقاضی ہیں ہم اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کی مظلومیت اور غاصب صہیونی ریاست کے سیاہ چہرے سے نقاب اتارنے میں پاکستان اور ایران کو مرکزی کردار ادا کرنا ہو گا۔ ‎القدس کانفرنس میں فلسطینی سفیر ابو ایمن، سینیٹر مشاہد حسین ، سینیٹر فرحت اللہ بابر، چیئر مین کشمیر کمیٹی سید فخر امام، سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم، عابدہ حسین، اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سمیت نادر کمال، شیخ تجمل ، عارف کمال، حمید لون و دیگر نے شرکت کی

Tags: اپنیبڑیپالیسیدنیاساتھسینیٹر افراسیاب خٹکعربفلسطینیوںکرےناانصافینظر ثانی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.