• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور یو م القدس کی مناسبت سے ملیر میں تصویری نمائش اور القدس کلچر شو کا انعقاد

بدھ 01-07-2015
in پاکستان
0
malir10
0
SHARES
0
VIEWS

سیکڑوں افراد کی شرکت، فلسطینیوں کی اخلاقی حمایت سمیت یوم القدس بھرپور انداز میں منانے کا عزم

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے ملیر میں ناد علی کے مقام پر فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت اور رمضان المبارک میں یوم القدس کی مناسبت سے القدس کلچر شو اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے رمضان المبارک میں یوم القدس کی مناسبت سے ’’القدس امت اسلامی کا مرکز و محور‘‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے جس سلسلے میں مختلف پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں تاہم فیڈرل بی ایریا میں لگائی جانے والی تصویری نمائش اور القدس شو بھی اسی مہم کا حصہ ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ملیرکراچی میں فلسطینی تاریخ اور جد وجہد آزادی پر لگائی جانے والی تصویری نمائش میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم کی عکاسی کرتی ہوئی تصاویر کا معائنہ کیا، شرکاء میں خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی ،فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی تصویر کشی کرنے کے لئے لگائی گئی تصویری نمائش میں گذشتہ برس غزہ میں اکیاون روز تک جاری رہنے والی صیہونی جارحیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کی بھی عکاسی کی گئی تھی، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے عوام کی آگہی کے لئے تاریخ فلسطین پر مکمل دستاویزی فلم بھی چلائی گئی جبکہ بچوں کے لئے خصوصی طور پر ایک سی ڈی کا اجراء کیا گیا جس کا عنوان ’’کارٹون اچھے بھی ہوتے ہیں‘‘ تھا۔شرکائے تصویری نمائش نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطینیوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور دنیا بھرکی طرح پاکستان کے شہر کراچی میں بھی یوم القدس کی ریلیوں اور جلوسوں میں بھرپور انداز میں شریک ہو کر عالمی استعماری قوتوں برطانیہ، امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف بر سرپیکار ہو جائیں گے۔

malir

malir1

malir3

malir5

malir6

malir8

malir10

malir11

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.