• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

غرب اردن پر صہیونی قبضہ کھلی دہشتگردی ہے، گورنر پنجاب

بدھ 01-07-2020
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
غرب اردن پر صہیونی قبضہ کھلی دہشتگردی ہے، گورنر پنجاب
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) گورنرپنجاب کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے 30فیصد مغر بی علاقہ کواسرائیلی  عملداری میں لانے کا فیصلہ عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے، وقت آچکا ہے کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ  امریکی اور اسرائیلی غنڈہ گردی کا اس کا سخت نوٹس لیں۔

گورنرہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کشمیر اورفلسطین کی آزادی کے بغیر دنیا میں اًمن کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،فلسطین کے 30فیصد مغر بی علاقے پر صہیونی ریاست کا قبضہ  دہشتگردی ،انسانی حقوق، اقوام متحدہ اور برطانوی پار لیمنٹ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی  کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

انھوں نے کہا  کہ اسرائیل کے اس غیر قانونی اقدام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت حاصل ہے اب وقت آگیا ہے کہ آو آئی سی  اور اقوام متحدہ اس کا سختی سے نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اس یکطر فہ غیر قانونی اقدام سے آزادفلسطینی ریاست کا خواب ہمیشہ کیلئے دفن کر نے کی سازش کی جارہی ہے اور امر یکی صدر ٹر مپ اسرائیلی غنڈہ گردی میں صہیونی  وزیر اعظم کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں جو شر مناک اورقابل مذمت ہے ۔

گورنر نے کہا کہ دُنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے کہ 3ہزا ر سال سے فلسطین میں رہنے والے فلسطینی باشندوں کو ریاستی طاقت کی مدد سے انکی اپنی سر زمین سے بے دخل کیاجارہا ہے   اُنہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا فلسطینی مغر بی کنارے کے علاقہ کو ضم کر نے کا اقدام مشرق وسطی اور اًمن کیخلاف بھی بہت بڑی سازش ہے اور اسرائیل اسکے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام متفقہ قرار دادوں کو بھی روند رہا ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان کشمیر یوں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اوردنیا میں امن کیلئے ضروری ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی اور بھارتی مظالم کانوٹس لے اور مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو حل کر وایا جائے۔

Tags: چوہدری محمدسرورصہیونی ریاستغرب اردنگورنر پنجاب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.