پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں نے عالم اسلام کے قلب میں صہیونی ریاست اسرائیل کا خنجر گھونپا جو آج ایک ناسور بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی کے ریڈیو پاکستان آڈیٹوریم میں ’’فلسطین امت مسلمہ کے اتحاد کا
مظہر‘‘ کے عنوان سے منعقدہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کے علاوہ شرکاء کی بڑی تعداد جن میں خواتین اور بچے بھِ شامل تھے بھی موجود تھی۔ تاج حیدر کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کا وجود بھی سامراجی طاقتوں کی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی ممالک کی سربراہی کانفرنس منعقد کروائی تو وہاں بھی القدس کی آزادی کا ایجنڈا سرفہرست تھا۔