• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

شہید آفتاب جعفری کی شہادت ہمارے لئے اعزاز اور فخر کا باعث ہے، مظفرہاشمی

جمعہ 08-11-2013
in پاکستان
0
plf muzafar
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما مظفر احمد ہاشمی کا شہید آفتاب جعفری کی پہلی برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اسلام کی تاریخ میں شہداء کی ایک بڑی تعداد موجود ہے

جن میں ایک شہید آفتاب حیدر بھی ہیں، میں شہید کے دوستو ں، ساتھیوں اور بالخصوص اہل خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ شہید کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
شہید آفتاب جعفری کی شہادت ہمارے لئے اعزاز اور فخر کا باعث ہے، مظفرہاشمی
 سابق ممبر قومی اسمبلی وجماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما مظفر احمد ہاشمی کا شہید آفتاب جعفری کی پہلی برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ ”شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری ایک انتھک محنت کرنے والی شخصیت کا نام ہے، کہ جنہوں نے سرزمین پاکستان پر طاغوتی طاقتوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر پاکستان کی سرزمین پر عالمی سامراجی ایجنڈے کو ناکام بنانے کی انتھک کوشش کی اور آپ کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ شہید جعفری کا وجود دشمنان اسلام و پاکستان کے لئے ناقابل قبول ہو چکا تھا۔ شہید آغا آفتاب حیدر نے سرزمین پاکستان پر مظلوم فلسطینیو ں کے حقوق کی آواز بلند کرتے ہوئے عالمی صیہونی طاقتوں کو للکارا اور پوری دنیا کی توجہ مسئلہ فلسطین کی طرف گامزن کروانے کی کوشش کی تاکہ گذشتہ پینسٹھ برسوں سے اسرائیلی مظالم کی چکی میں پسنے والے مظلوم فلسطینیوں کی نجات کے لئے سدباب کیا جائے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ شہید آغا آفتاب حیدر جعفری کی شہادت کے ساتھ جہاں ہمیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ملت پاکستان کا خون بھی مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد میں شریک ہو ا وہاں ہمارے لئے ایک دکھ کی بات یہ ہے کہ ہمارے درمیان آغا آفتاب جعفری کی عظیم شخصیت نہیں رہی، یقینا شہید آفتاب حیدر کی شہادت پاکستان کے لئے نقصان عظیم ہے اور پاکستان میں فلسطین کاز کو شدید دھچکا بھی پہنچا ہے۔

مطفرہاشمی کا کہناتھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ پاکستان کی سرزمین پر شہید آفتاب حیدر جعفری کے مشن کو زند ہ رکھنے کے لئے سیکڑوں آفتاب طلوع ہوں گے اور شہید کے مشن کو زندہ رکھیں گے، میں امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ شہید جعفری کی شہادت ہمارے لئے اعزاز اور فخر کا باعث ہے اور فلسطینی عوام کی حمایت کسی صورت ترک نہیں کریں گے کیونکہ شہید آفتاب جعفری کا عقیدہ تھا کہ دفاع فلسطین دفاع پاکستان ہے اور دفاع اسلام ہے، اس لئے ہم اسلام کا دفاع کرتے رہیں گے۔ اسلام کی تاریخ میں شہداء کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن میں ایک شہید آفتاب حیدر بھی ہیں، میں شہید کے دوستوں، ساتھیوں اور بالخصوص اہل خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ شہید کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم شہید جعفری کے مشن فلسطین کو زندہ وجاوید رکھیں’۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.