• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 18 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

زندہ دلان لاہور جمعۃ الوداع یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اپیل

جمعہ 01-07-2016
in پاکستان
0
LH
0
SHARES
0
VIEWS

لاہور (فلسطین نیوز ۔ مرکز اطلاعات )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین دنیائے اسلام کے مسائل میں سب سے اہم مسئلہ ہے اور لاہور کے عوام سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ آج جمعۃ الوداع یوم القدس کے اجتماعات اور مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں اور مظلوم فلسطینیوں

کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی عالمی تحریک کا حصہ بنیں۔
لاہور پریس کلب میں یوم القدس کے عنوان سے منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن لاہور کے ترجمان صاحبزادہ ایوب آزاد مجددی سمیت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور،پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رہنما کنول نسیم، پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علی عباس بخاری، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین ایڈوکیٹ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا حسن ہمدانی، چیئر مین انجمن شہریان لاہور شفیق رضا قادری، محافظان ختم نبوت کے اعظم نعیمی، انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عثمان محی الدین اور ضیاء الحق نقشبندی، محمد علی نقشبندی اور دیگر نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ملک بھر میں یوم القدس کی مناسبت سے ’’یا قدس! ہم آ رہے ہیں‘‘ مہم کا آغاز کر رکھا ہے جس کے تحت ملک بھر میں پریس کانفرنسز اور سیمینارز سمیت ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد عوام کے درمیان یوم القدس کو اجاگر کرنا اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہے۔
پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ حکومت پاکستان رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو قبلہ اول کی بازیابی کے عنوان سے سرکاری سطح پر ’’یوم القدس‘‘ قراردے کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں تقریبات کا انعقاد یقینی

 

LH5بنائے۔ان کاکہنا تھا کہ پورا عالم اسلام بشمول فلسطین، لبنان، شام، عراق، لیبیا، یمن، سوڈان، نیجیریا اور بالخصوص پاکستان غاصب صیہونی ریاست اسرائیل اور عالمی صیہونزم کی سازشوں کے شکنجہ میں ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے مسلم دنیا کو القدس کی طرف پلٹایا جائے کیونکہ قبلہ اول کی صیہونزم سے بازیابی در اصل پوری مسلم امہ کے مسائل کا حل ہے۔

 

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.