• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

دنیا بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے روز جمعہ کو ’’جمعۃ البنیان المرصوص‘‘ یعنی جمعہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے عنوان سے منایا گیا۔

جمعہ 11-07-2014
in پاکستان
0
friday1
0
SHARES
0
VIEWS

 

 

 

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے ’’جمعۃ البنیان المرصوص‘‘ (جمعہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار)کے عنوان سے منایا گیا، ملک بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ پر جاری صیہونی جارحیت کا ذمہ دار عالمی دہشت گرد امریکہ اور ان مغربی اور یورپی ممالک کو قرار دیا ہے جو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت دنیا بھر کی طرح جمعہ کو ’’جمعہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار‘‘ کے عنوان سے منایا گیا اور اس دن کے تحت دنیا بھر کی طرح پاکستا ن میں بھی احتجاج کی اپیل کی گئی جس کے نتیجے میں ملک کے گوش و کنار میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں اور فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مرکزی احتجاج کراچی میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے باہر کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا۔احتجاجی مظاہرے میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی سمیت، پاکستا ن مسلم لیگ نواز کے اظہر علی ہمدانی، عوامی مسلم لیگ کے محفوظ یار خان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے صابر کربلائی اور دیگر نے خطاب کیا۔
دوسری جانب فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ رابطو ں کا سلسلہ جاری ہے جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سے غزہ کے مظلومین کے ساتھ حمایت کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی فلسطینی علاقے غزہ پر صیہونی اسرائیلی حملوں کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں اور پاکستان حکومت ملک میں قائم اسرائیلی اقتصادی کمپنیوں کو فی الفور بند کرنے کا اعلان کرے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی اور بالخصوص اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ن پاکستانی ذرائع ابلاغ پر زور دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لئے ذرائع ابلاغ کو مثبت کردار ادا کرنا چاہئیے اور فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لئے جس حد تک ممکن ہو کردار ادا کیا جائے۔
واضح رہے کہ فلسطینی علاقے غزہ پر صیہونی اسرائیلی افواج کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا آج پانواں روز گزر چکا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ایک سو سے زائد معصوم فلسطین بچے، خواتین اور جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہیں، یاد رہے کہ غاصب اسرائیل کی جانب سے غزہ کی آبادی پر بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عالمی برادری اور اقوام متحد ہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.