• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر خصوصی توجہ دے، یوتھ فورم آف کشمیر

جمعہ 23-04-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم
0
حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر خصوصی توجہ دے، یوتھ فورم آف کشمیر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  کشمیری عوام نے اپنا سب کچھ پاکستان کے لئے قربان کیا ہے، کشمیری عوام کی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں، احتجاجی مظاہرے سے سردار نزاکت، ڈاکٹر صابر ابو مریم، جمشید خان، بشیر سدو زئی، بشپ گلفام اور دیگر کا خطاب۔

یوتھ فورم آف کشمیر کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی کے کارکنان، انسانی حقوق کی تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں سمیت سیکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یجہتی پر مبنی نعرے آویزاں تھے، پلے کارڈز اور بینرز پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے نتیجہ میں شہید اور زخمی ہونے والے مظلوم کشمیریوں کی تصویریں بھی آویزاں کی گئی تھیں۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے معروف کشمیری رہنما سردار نزاکت نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ارباب اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو بنیادی ترجیحات میں شامل کیا جائے، ان کاکہنا تھا کہ کشمیریوں نے اپنا سب کچھ پاکستان کے مستقبل کے لئے قربان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو اگر بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بنانے ہیں تو بنائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن کوئی بھی کام کشمیر کاز کو پس پشت ڈال کر نہیں کرنے دیا جائے گا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کاکہنا تھا کہ دنیا میں دواہم ترین مسائل ہیں، ایک مسئلہ فلسطین اور دوسرا کشمیر، ان کاکہنا تھا کہ عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی نے شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کو بڑھاوا دیا ہے۔

عالمی اداروں کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی اس بات کاسبب بنی ہے کہ کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل ستر سال سے حل طلب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ فلسطین پر غاصب صہیونیوں کا تسلط قائم ہے اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،  کشمیر اور فلسطین دونوں مقامات پر امریکہ کی سرپرستی میں ظلم و ستم کی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں فراموش نہیں ہونے دیں گے فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کشمیر اور فلسطین کاز کے لئے ہر ممکنہ جدوجہد اور تعاون جاری رکھے گی۔

اس موقع پرکشمیر کمیٹی کے رہنما آصف سدو زئی، ہیومن رایٹس کونسل کے جمشید احمد، بشیر سدو زئی،سیسیلن جیمز اور بشپ گلفام جاوید نے بھی خطاب کیا۔

مظاہرین نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے بازی کی اور بھارت کے مظالم کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرت ہوئے پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد سمیت لے کے رہیں گے آزادی اور ہے حق ہمار ا آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔

Tags: ڈاکٹر صابر ابو مریمسیسیلن جیمزفلسطین فاؤنڈیشنمقبوضہ فلسطینمقبوضہ کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.