• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

جامعہ این ای ڈی میں فلسطینیوں کی حمایت میں طلباء و طالبات کی احتجاجی ریلی، غزہ پر صیہونی جارحیت بند کروانے کا مطالبہ

جمعرات 17-07-2014
in پاکستان
0
23
0
SHARES
0
VIEWS

کراچی( )کراچی کی معروف جامعہ این ای ڈی میں جامعہ کے طلباء و طالبات اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام غزہ پر جاری صیہونی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں طلبا ء و طالبات نے شرکت کی، ریلی میں شریک طلباء و طالبات نے ہاتھوں میں غزہ کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر مبنی

نعروں کے بینرز او پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ اپنے چہروں پر فلسطینی پرچم نقش کر رکھے تھے، طلباء نے غزہ پر جاری صیہونی جارحیت کے خلاف زبردست نعرے بازی اور احتجاج کیااور مسلم امہ اور عالمی برادری کی بے حسی کی شدید مذمت کی۔

جامعہ این ای ڈ ی میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کا آغاز ایڈمن سے ہوا جس کے بعد ریلی کے شرکاء امن مارچ کرتے ہوئے جامعہ کے مرکزی دروازے پر جمع ہو گئے ، اس موقع پر طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ جامعہ این ای ڈی کے مشیر امور طلبہ سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی، علامہ قاضی نورانی صدیقی اور مولانا صادق رضا تقوی بھی موجود تھے ۔
ریلی میں شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ عالمِ اسلام کو چاہئیے کے وہ اسرائیل کی بربریت کے خلاف اپنی خاموشی توڑے اور کوئی عمل اقدام کرے، طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے مسلمانوں کی حمایت میں عالمی طاقتیں بھی اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے حکومتِ پاکستان سے بھی اپیل کی کہ وہ غزہ کے مسلمانوں کی حمایت میں عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کریں۔ طلبہ کے ساتھ اساتذہ کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ھاتوں پر سیاہ پٹی باندھی ھوئی تھی۔
فلسطین فاؤندیشن ، پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر فورم پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہئیے۔ انھوں نے عالمِ اسلام کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ فلسطین کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منائے گی۔ 
 
 
1
 
3
 
20
 
17
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.