بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنسن بعنوان فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر کل بروز پیر مورخہ بائیس جولائی کو ریڈیو پاکستان آڈیٹوریم نزد سوک سینٹر کراچی میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس کاآغاز تین بجے سہ پہر ہو گا۔
بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس سے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا ، پاکستان مسلم لیگ نواز،
کے رہنما امداد چانڈیو، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر، جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈآکٹر معراج الہدی صدیقی ،، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی ، جمعیت علماء پاکستان کے شاہ اویس نورانی ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما بشیر جان اور جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی اور دیگر خطاب کریں گے۔
کانفرنس کے اختتام پر افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔