(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج کی اندھا دھندفائر نگ اور گھر گھر تلاشی کے دوران جارحیت کا نشانہ بننے والے مظلوم کشمیریوں کی شہادت کے خلاف عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج کی جانب سےمقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہ مولا کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران علاقے کےداخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا جس کے بعد گھر گھر تلاشی کے دوران بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان بھی شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر میں شروع ہونے والے اس بھارتی فوجی آپریشن کے نتیجے میں شہید ہونےوالے بے گناہ کشمیریوں میں فٹبال کا کھلاڑی بھی شامل ہے جب کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
بشکریہ کشمیر میڈیا سروس