(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں تینوں نوجوان طالبعلموں کو شہید کردیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں لادے پورہ کے علاقے میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے محاصرے کی آڑ میں 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
بھارت کی قابض افواج کی جانب سے شہید کیے جانے والے نوجوانوں کی شناخت زبیر احمد، اعجاز مقبول اور اطہر مشتاق کے ناموں سے کی گئی ہےتاہم بھارتی فوج کی جانب سے شہید کیے جانے والے کشمیری نوجوانوں کے حق میں سری نگر، شوپیاں اور پلوامہ میں احتجاجی مظاہرے پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر دیا ۔
واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے کشمیری شہدا کے لواحقین کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج میں کہا گیا ہے کہ یہ تینوں نوجوان طالبعلم تھے اورانہیں جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا ہے۔