• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسلام آبادمیں اسرائیلی جھنڈا لگانا پاکستان کی سلامتی کیلئے کھلا چیلنج ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

جمعرات 23-04-2020
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسلام آبادمیں اسرائیلی جھنڈا لگانا پاکستان کی سلامتی کیلئے کھلا چیلنج ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)   کراچی ( ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر قمر عباس، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ارشد نقوی ایڈوکیٹ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، آل پاکستان سنی تحریک کے صدر مطلوب اعوان قادری، جعفر یہ الائنس کے رہنما سید شبر رضا ، جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ عبد الخالق فریدی، معروف خطیب علامہ سجاد شبیری اور پائیلر کے چیئر مین کرامت علی سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے اسلام آباد میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا جھنڈا لگانے اور اسرائیل کی حمایت میں پراپیگنڈا کو  پاکستان کی سالمیت کے لئے سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان  کے رہنماؤں نے صدر  پاکستان عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سمیت اراکین پارلیمنٹ سے اس معاملہ پر سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اس طرح کی سرگرمیاں پاکستان کی سالمیت اور آئین پاکستان کی خلاف  ورزی ہے ۔

رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو نظریاتی بنیادوں پر حاصل کیا گیا ہے اور ایٹمی طاقت رکھتا ہے جبکہ اسرائیل پاکستان کی سالمیت کے خلاف مسلسل ہندوستان کی مدد کررہا ہے اور اب پاکستان کی حدود میں اس طرح کی مشکوک سرگرمیاں خطرے کی گھنٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حساس ادارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعہ کے خلاف فوری نوٹس لیں اور کارروائی کریں ورنہ بعد ازاں اسرائیل نواز دنیا بھر کے ادارے ان کی حمائت میں فعال ہوکر پاکستان پر دباو ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میں اس واقعہ کے بعد شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں اسلام آباد میں ایک پاکستانی صہیونی کو دکھایا گیا ہے جس نے اسلام آباد میں اسرائیلی جھنڈا لگا رکھا تھا اور اسرائیل کی حمایت میں پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف تھا

Tags: اسرائیل کی حمایتاسرائیلی جھنڈاصیہونی سازشنظریاتی جنگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.