• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسرائیل کا وجود پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے، حیدر آباد میں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس سے مقررین کا خطاب

پیر 22-07-2013
in پاکستان
0
hyd conf
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے حیدرآباد چیپٹر کے زیر اہتمام حیدر آباد پریس کلب میں فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہرسیمینار کا انعقاد کیا جس میں جماعت اسلامی سندھ کے سابق صوبائی امیر عبد الوحید قریشی، پاکستا ن مسلم لیگ ف کے رہنما نواب راشد علی خان، مجلس وحدت مسلمین حیدر آباد کے سیکرٹر ی جنرل مولانا امداد نسیمی، پاکستان تحریک انصاف کے صدر سید احمد رشید، اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنما ڈاکٹر

یونس دانش نے خطاب کیا۔

بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس بعنوان فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر کے عنوان سے خطاب کرتے ہوءے جماعت اسلامی سندھ کے سابق صوبائی امیر مولانا عبد الوحید قریشی کاکہنا تھا کہ دنیا کے تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اور جسم کے کسی ایک حصے میں تکلیف ہو تو پورا جسم سکون سے کیسے رہ سکتا ہے انہوںنے کہا کہ فلسطین مسلم امہ کا قلب اور عالم اسلام کے جسم کا حصہ ہے اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان حیدرآباد کے سیکرٹری جنرل مولانا امداد نسیمی کاکہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور دنیا کی کسی طاقت کو یہ حق نہیں پہنچتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے بے دخل کر کے وہاں صیہونی غاصب ریاست قائم کرے یا کسی ایسی غاصب ریاست کی حمایت کرے،ان کاکہنا تھا کہ عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل مسلم امہ کے دشمن ہیں اور مسلم امہ کو تقسیم کر کے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کی گھنائونی سازشوں میں مصروف ہے تاہم پاکستان کے مسلمان امریکی سامراجی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صدر سید احمد رشید، اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنما ڈاکٹر یونس دانش  نے کہا کہ پاکستان کے مسلمان متحد ہیں اور عالمی سامراجی طاقتوں امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے۔اس موقع پر کانفرنس کے مقررین نے قرار داد منظور کرتے ہوءے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا اور حیدر آباد میں مشترکہ طور پر القدس ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کر کے قبلہ اول بیت
المقدس کی بازیابی اور فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا جائے گا جبکہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل سے سخت نفرت کا اعلان کیا جائے گا۔
 
hyd conf 1

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.