(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حسن علی سجادی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا تھا حتیٰ کہ انھوں نے تو اسرائیل پہلے وزیراعظم ڈیوڈ بن گوریان کے پیغام کا جواب بھی دینا مناسب نہیں سمجھاتا۔
صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حسن علی سجادی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ویبنار”جناح اور فلسطین "میں اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہی نہیں ایک خطرناک صیہونی سیاسی نظریہ ہے جس سے صرف عربوں ہی کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے جیسا کے ہم جانتے ہیں کہ گریٹر اسرائیل اس صیہونی نظریئے کا سب سے اہم جز ہے ۔
انھوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا تھا حتیٰ کہانھوں نے تو اسرائیلی پہلے وزیراعظم ڈیوڈ بن گوریان کے پیغام کا جواب بھی دینا مناسب نہیں سمجھاتا ، آج اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر عالمی طاقتوں کا دباؤ ہے تاہم پاکستان کی عوام اس سازش کو کبھی بھی حقیقت میں میں تبدیل ہونے کی اجازت نہیں دے گی ۔