• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 19 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو دہشت گرد کہنا درا صل اقوام عالم کی توہین ہے۔

جمعرات 28-01-2016
in پاکستان
0
0Pala0131
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)  کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی، سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان سینیٹر علامہ عباس کمیلی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ازہر علی ہمدانی، پائیلر کے صدر کرامت علی، مسلم لیگ نواز خواتین سندھ کی صدر زاہدہ بھنڈ، ایمیٹی انٹرنیشنل کے طارق شاداب اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو دہشت گرد کہنے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور دہشت گرد صیہونی ریاست ہے اور بان کی مون کو دہشت گرد کہنے والا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور غاصب اسرائیل دہشت گرد کی اصل جڑ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے تو پھراسرائیل کی دہشت گردی اورانسانیت سوز مظالم کیا ہیں؟رہنماؤں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو دہشت گرد کہنا درا صل اقوام عالم کو دہشت گرد کہا گیا ہے اور یہ اقوام عالم کی توہین ہے تاہم انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں بصورت دیگر اسرائیل پوری دنیا کو اپنی دہشت گردی کی لپیٹ میں لے لے گا ۔انہوں نے حالیہ دنوں صیہونی جیل میں قید فلسطینی صحافی القیق سے بھرپور ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان کیا کہ جو گذشتہ دو ماہ سے اپنی بلا جواز گرفتاری کے باعث صیہونی جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کی زندگی کو شدید خطرہ لا حق ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کی زمینوں پر صیہونیوں بستیوں کی تعمیرات کے عمل کو ناجائز اور قابل مذمت قرار دیا تھا جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بان کی مون کو دہشت گرد کہااور دہشت گردوں کا حامی قرار دیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.