• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر ہر تحریک کی بھرپور حمایت کریں گے،

منگل 06-10-2015
in پاکستان
0
masjid-al-aqsa-21
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ سمیت مغربی کنارے پر اسرائیل مظالم کا سلسلہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور مغربی قوتوں کی ناپاک سازشوں کا شاخسانہ ہے۔
مظفر ہاشمی، قاضی احمد نورانی، محفوظ یار خان، مولانا احمد اقبال، ازہر ہمدانی، کرامت علی،

 

شوکت مغل قادری،ابو مریم کا اظہار مذمت

کراچی ( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا احمد اقبال ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سید ازہر ہمدانی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، انسانی حقوق کی تنظیم کے صدر کرامت علی، کشمیر علماء محاذ کے مولانا شوکت مغل قادری اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں صیہونی افواج کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، فلسطینیوں کا وطن ہے اور دنیا کی کوئی طاقت بشمول اسرائیل فلسطینیوں کو ان کے بنیادی اور اولین حقوق سے محروم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے حالیہ دنوں فلسطینی مغربی کنارے میں غاصب اسرائیلی افواج کے مظالم کے خلاف جاری پر امن احتجاجی تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی دہشت گرد او ر شیطان بزرگ امریکہ سمیت مغربی قوتوں کی ایماء پر اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر مسلسل مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ نام نہاد عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت ایمنسٹی انٹر نیشنل جیسے عالمی انسانی حقوق کے اداروں پر سخت اور کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے تین سال کے بچوں کو بھی پتھر پھینکنے کے جرم میں گرفتار کیا جا رہاہے تو کیا یہ کھلم کھلا انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور پائمالی نہیں ہے؟ رہنماؤں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر ہر تحریک کی بھرپور حمایت کریں گے، ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم عوام اپنے جائز اور بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینیوں کو مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت ذرائع ابلاغ سے بھی اپیل کی کہ وہ دور حاضر میں مسئلہ فلسطین کو بنیادی اور اولین ترجیحات میں شامل کریں کیونکہ پاکستان کے اندر پیدا ہونے والے متعدد مسائل بالخصوص دہشت گردی عالمی صیہونزم کے پیدا کردہ ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے غاصب اسرائیلی افواج نے قبلہ اول بیت المقدس سمیت فلسطینیوں کو دہشت گردانہ کاروائیوں کا نشانہ بنا رکھا ہے تاہم اس کے جواب میں فلسطینی عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اسرائیل مظالم کے خلاف جد وجہد میں مصروف عمل ہیں۔گذشتہ روز اسرائیلی حملوں میں تین معصوم فلسطینی شہید جبکہ چار سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.