پیر 15 اگست 2022
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result

یوم القدس: عالمی وباء کے باوجود شرکاء کافلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی 

ہفتہ 23-05-2020
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین, یوم القدس
0
یوم القدس: عالمی وباء کے باوجود شرکاء کافلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی 
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دنیا  اس وقت چین کےشہر وہاں سے شروع ہونےوالی عالمی وباء کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے جس نے ابھی تک  پچاس لاکھ سے زائد افراد کو متاثر اور تین لاکھ سے زائد کو زندگیوں سے محروم کردیا ہے ، کورونا وائرس کی وباء کے  خطرے کے باوجود پاکستان سمیت دنیا بھر  میں صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف اور نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی   کیلئے ہزاروں افراد نے جمعتہ الوداع  کو عالمی یوم القدس کے طورپر منایا ۔

پاکستان کے شہر کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن (پی ایل ایف ) کی اپیل پر سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے منائے  جانے والے یوم القدس 2020کے شرکاء نےفلسطینی پرچموں کو لہرایا اور نہتے مظلوم فلسطینیوں ، کشمیریوں اور یمنیوں سے اظہار یکجہتی کرتےہوئے قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف غم و غصہ ظاہر کیا گیا ۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے سکریٹری جنرل صابر ابو مریم نے پاکستان کے معروف انگریزی اخبار ڈان سے گفتگو میں  یوم قدس کی تاریخ کو بیان کرتے ہوئے  کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مرحوم بانی ، امام خمینی نے 1979 ء  میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف باضابطہ طور پر عالمی یوم قدس عالمی قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قابض صیہونی ریاست کو "صیہونی وائرس” قراردیا ہے  کیونکہ صیہونی ریاست مظالم کی ایک طویل سیاہ تاریخ رکھتا ہے  اس لئے  فلسطینیوں کو اسرائیل کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ۔

صابرابو مریم کا کہنا تھا کہ”ہم نے شہریوں سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عالمی یوم القدس میں شامل ہونے کی اپیل کی اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے اس مہم میں حصہ لیاجبکہ  ، فاؤنڈیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کے مختلف رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا جنہوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا۔

انھوں  نے مزید بتایا کہ صیہونی ریاست کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کو عالمی منظر نامے پر لانے کیلئے فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی ، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ سمیت  مختلف شہروں میں مختلف مکتبہ فکر کے معروف شخصیات کے ساتھ پریس کانفرنسز کی جس کا بنیادی مقصد فلسطین کے مسئلہ کو بہتر انداز میں اجاگر کرنا تھا ۔

سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن  نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کیئے گئے، حکومتی اقدامات اور ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) اور تحریک آزادی القدس پاکستان نے حکومتی ایس او پیز کے تحت موٹرسائیکل اور کار ریلی کا انعقاد کیاجو شہر کے مختلف حصوں سے ہوتی ہوئی مزار قائد پر اختتام پزیر ہوئی جبکہ دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے نماز جمعتہ الوداع کے بعد مسجد نور الیمان کے مظاہرہ کیا جس میں سیکڑوں افراد نے فلسطینی پرچموں کے ساتھ حصہ لیا اور قابض صیہونی ریاست کے خلاف اپنے غم اور غصے کا اظہار کیا۔

اس موقع پر علامہ باقر عباس زیدی، مولانا مرزا یوسف حسین ، علامہ صادق جعفری ، علامہ مبشر حسن ، علامہ علی انور جعفری ، علامہ غلام عباس کمیلی، علامہ ملک غلام عباس اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

Tags: آئی ایس اوامام خمینیصابر ابو مریمعالمی یوم القدسعلامہ باقر عباس زیدیفلسطین فاؤنڈیشن
ShareTweetSendSend
Previous Post

نائجیریا میں فرینڈز آف فلسطین کے زیراہتمام یوم القدس ریلی

Next Post

ممتاز علماء کامسجد اقصیٰ لہ آزادی کیلئے جہاد کے اعلان کا مطالبہ

Next Post
ممتاز علماء کامسجد اقصیٰ لہ آزادی کیلئے جہاد کے اعلان کا مطالبہ

ممتاز علماء کامسجد اقصیٰ لہ آزادی کیلئے جہاد کے اعلان کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaqudsTweets by roznamaquds

فیس بک پر فالو کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

  • All
  • بریکنگ نیوز
  • پاکستان
  • پی ایل او
  • خاص خبریں
اسرائیل کے جھوٹے دعوے محض بوکھلاہٹ چھپانے کے حربے ہیں، حماس
خاص خبریں

اسرائیل کے جھوٹے دعوے محض بوکھلاہٹ چھپانے کے حربے ہیں، حماس

15 اگست 2022
0
0

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی  فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں حماس...

Read more
جب تک اسرائیلی قبضہ رہے گا مزاحمت جاری رہے گی، اسلامی جہاد کا اعلان
خاص خبریں

جب تک اسرائیلی قبضہ رہے گا مزاحمت جاری رہے گی، اسلامی جہاد کا اعلان

15 اگست 2022
0
غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مزاحمت فلسطین کا جواب
خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مزاحمت فلسطین کا جواب

15 اگست 2022
0

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.