(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یو این ملٹری ابزرور گروپ کے افسروں پر حملہ ایک غیر معمولی اقدام ہےجس کا اقوام متحدہ یقینا نوٹس لے گا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سےایک پریس کانفرنس میں بھارتی فوج کی اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کی گاڑی پر بلااشتعال فائرنگ کےواقع کو بھارتی فوج کی ایک اور اوچھی حرکت قرار دیا ۔
انہوں نے بھارت کو متنبہ کر تے ہوئے کہا کہ وہ بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ملیٹری مبصر گروپ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنا کردار ادا کرنے دےساتھ ہی بھارت2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے اور ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر امن کو برقرار رکھے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کے افسروں پر حملہ ایک نئی چیز ہےجس کا اقوام متحدہ یقینا خود نوٹس لےگا تاہم پاکستان اپنے تمام فورموں پر اس واقعے کا نوٹس لے گا۔