پیر 15 اگست 2022
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result

کوئٹہ میں یوم القدس پر آزادی القدس کانفرنس کا انعقاد

جمعرات 21-05-2020
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین, یوم القدس
0
کوئٹہ میں یوم القدس پر آزادی القدس کانفرنس کا انعقاد
0
SHARES
0
VIEWS

کوئٹہ ( روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام کوئٹہ میں بدھ کے روزیوم القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔”یوم القدس کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی، جمعیت علماء پاکستان کے میر عبدالقدوس ساسولی، ممتازعالم دین مذہبی سکالر ڈاکٹرعطاء الرحمان،سابق سنیٹرقوم پرست رہنما میر مہیم بلوچ،،سنی سپریم کونسل کے پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما نوابزادہ شریف جوگیزئی ، مسیحی رہنما پاسٹر ندیم رابرٹ، تنظیم اسلامی کے اقتدار احمد، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ ولایت حسین، فلسطین فاؤنڈیشن کے آغاسہیل شیرازی، امامیہ اسٹوڈنٹس کے احسان علی،، جماعت اسلامی کے مولانا عبدالحمید منصوری سمیت دیگرعلماء کرام وسیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی سرزمین فلسطین پر اولین حق فلسطینیوں کا ہے۔ مئی 1948 ء میں 14 لاکھ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کر دیا گیا اور اسرائیل کی ناجائز ریاست وجود میں لائی گئی جو غیر قانونی عمل تھا۔ قبلہ اول کی آزادی کے لیے ایک لاکھ فلسطینی نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ آج بھی امریکہ اور اسرائیل اس کوشش میں ہیں کہ مغربی کنارے کے مزید 30 فیصد رقبہ پر قبضہ کرلیا جائے۔ ہم فلسطین کے خلاف عالمی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ اور اقوام عالم فلسطینیوں کی قانونی جدوجہد کی زبانی حمایت کرتے ہیں تاہم مزید عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔فلسطین،کشمیر سمیت مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ عالم اسلام کی نااتفاقی اور اسلام دشمن قوتوں پر بھروسہ ہے،ملک میں موجود سیکولر ازم اورلبرل ازم کی دلدادہ ایلیٹ کلاس اور مقتدر طبقہ پاکستان میں اسلام کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتا اس کے باوجود وہ مسلمانوں کے دل سے اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺ کی محبت کو کم نہیں کرسکا۔اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو جمہوری طریقے سے بھی آگے بڑھنے سے روک رہے ہیں۔ مغرب کا رویہ بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کیلئے تباہ کن اور دنیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی سازش ہے، امت کے اجتماعی مفاد کیلئے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو امریکہ و مغرب کی غلامی چھوڑ کر اتحاد عالم اسلامی کیلئے کوشش کرنا ہوگی۔فلسطینی عوام کو دربدرکرنے اورقبلہ اول کاسوداکرنے کیلئے ڈیل آف سینچری کے نام سے شرمناک منصوبہ شروع کیا گیا ہے ہم اسے مستردکرتے ہیں۔
مقررین نے مزید کہاکہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل عالم اسلام کے اتحاد میں ہے،جب تک اسلامی ممالک کے حکمران باہمی اتحاد کی بجائے غیروں کی غلامی کرتے رہیں گے۔ ہمارے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے رہیں گے۔ظالم یہودیوں نے فلسطینیوں کے خلاف جبر و بربریت کا محاذ کھول رکھا ہے لیکن فلسطینی اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستانی عوام ان کی جرأت مندانہ جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ استعماری سازشیں ناکام ہوں گی اور فلسطینی ریاست اپنی اصل حدود میں قائم ہو کر رہے گی قبلہ اول کی آزادی کے لیے اسلامی دنیا کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔دنیا کا ہر مسلمان فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی چاہتاہے اور فلسطین کی ایک انچ زمین سے بھی دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔

مقررین کا کہنا تھاکہ پاکستان نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دیاہے فلسطینی عوام کی محبت وعقیدت ہمارے دلوں میں موجود ہے اور قبلہ اول کی آزادی کا عزم اور جذبہ ہر مسلمان کے دل میں موجزن ہے۔
قبلہ اول کو صیہونیوں سے آزاد کرانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ہم آزادی قدس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کویہ اعزازحاصل ہے کہ ہمارے فرزندوں نے آزادی قدس کیلئے اپنے لہو کا نزرانہ پیش کیا ہے۔

Tags: Pakistanpalestinequds2020QudsDay
ShareTweetSendSend
Previous Post

غزہ میں مزید تین افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق

Next Post

صیہونی فوج نے فلسطینیوں کےدرجنوں مکانات مسمار کردیئے

Next Post
صیہونی فوج نے فلسطینیوں کےدرجنوں مکانات مسمار کردیئے

صیہونی فوج نے فلسطینیوں کےدرجنوں مکانات مسمار کردیئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaqudsTweets by roznamaquds

فیس بک پر فالو کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

  • All
  • بریکنگ نیوز
  • پاکستان
  • پی ایل او
  • خاص خبریں
اسرائیل کے جھوٹے دعوے محض بوکھلاہٹ چھپانے کے حربے ہیں، حماس
خاص خبریں

اسرائیل کے جھوٹے دعوے محض بوکھلاہٹ چھپانے کے حربے ہیں، حماس

15 اگست 2022
0
0

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی  فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں حماس...

Read more
جب تک اسرائیلی قبضہ رہے گا مزاحمت جاری رہے گی، اسلامی جہاد کا اعلان
خاص خبریں

جب تک اسرائیلی قبضہ رہے گا مزاحمت جاری رہے گی، اسلامی جہاد کا اعلان

15 اگست 2022
0
غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مزاحمت فلسطین کا جواب
خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مزاحمت فلسطین کا جواب

15 اگست 2022
0

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.