(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر کی جانے والی ہڑتال نماز جمعہ کے بعدبھارتی جارحیت کےخلاف ہوگی جس میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
مصدقہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور کشمیریوں کے سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے اور ایسے گھناؤنے واقعات کی بین الاقوامی تحقیقاتی ایجنسی سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
مقبوضہ وادی میں نماز جمعہ کے بعد آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر کی جانے والی ہڑتال میں بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3روز میں بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے بٹ مالو میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں صبح تین بجے علاقے کو مکمل سیل کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران بے گناہ کشمیریوں کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا، سرچ آپریشن کے دوران 45 سالہ خاتون سمیت 5 افرادشہیدتھے۔