(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شیریں مزاری نےکہا کہ آسیہ اندرابی کی صحت مسلسل خرابی کی جانب گامزن ہے اور انہیں ڈاکٹرکی بھی سہولت میسرنہیں جس پرانسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس بھارتی عدالتی قتل کو روکنے کے لیے آواز اٹھائیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والی بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر خواتین کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئےکہا کہ بھارتی سپریم کورٹ میں آسیہ اندرابی کیس کافیصلہ عنقریب آنےوالا ہےجبکہ آسیہ اندرابی اس وقت تہاڑجیل میں قیدہیں ایسے میں عالمی برادری کیوں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وستم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ظلم پر ہماری حکومت کو بھی زیادہ سوالات اٹھانے چاہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام مسلسل بھارتی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ کشمیری خواتین پر ہونے والے ظلم وستم کی دنیامیں کہیں مثال نہیں ملتی.
ان سب حالات کے باوجود بھارت دھڑلے سےدوسرےشہروں سےہندوؤں کوکشمیر میں آبادکررہا ہےجبکہ ان تشویش ناک واقعات کے رونما ہونے پر بھی عالمی برادری کا کوئی کردار سامنے نظر نہیں آرہا ۔
واضح رہے کہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں زیر حراست آسیہ اندرابی کی صحت مسلسل خرابی کی جانب گامزن ہے اور انہیں ڈاکٹرکی بھی سہولت میسرنہیں جبکہ آسیہ اندرابی کےحوالےسے14 جنوری یا 18 جنوری کوفیصلہ آنا متوقع ہے جس پرانسانی حقوق کی تنظیموں کوبھارتی ظلم وستم پرآوازاٹھانی چاہیے۔