(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )بھارت کے زیر جبر مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی دستوری حیثیت ختم کرنے کے بعد پہلیمرتبہ ضلعی انتخابات کروائے گئے جس کے نتائج بھی مودی حکومت کےلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ جموںو کشمیر میں بھارت کے زیر انتطام پہلی مرتبہ ضلعی انتخابات کا آغاز ہوا جو رواں برس اٹھائیس نومبر سے انیس دسمبر تک جاری رہا ۔
بھارت کی جانب سے کرائے جانے والےجعلی انتخابات کے ڈرامے کے نتائج بھی مودی کی ہار ثابت ہوئے ہیں تاہم مودی مخالف سیاسی اتحاد نے وسیع تر کامیابی حاصل کرتے ہوئے 280 میں سے 112 نشستیں حاصل کرلیں جو کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر میں حقیقی شکست کو دنیا کے سامنے لے آئی ہے ۔
مقبوضہ کشمیرمیں جعلی ضلعی انتخابات سے یہ بات بھی سامنےآگئی ہے کہ مودی حکومت کی گزشتہ برس متعارف کرائی جانے والی دستوری اصلاحات کشمیری عوام کی سوچ اور حقوق کےخلاف ہیں جس کے بعدکشمیر کی سابقہ حیثیت ہی کو بحال ہونا چاہیئے۔