• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

پاکستان میں اسرائیل سے براہ راست رقم کی منتقلی کا انکشاف

پیر 18-01-2021
in بریکنگ نیوز, پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
پاکستان میں اسرائیل سے براہ راست رقم کی منتقلی کا انکشاف
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان کے شہر لاہور میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے بھیجی گئی رقوم کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ روزنامہ قدس نیوز ایجنسی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین پر قابض غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے پاکستان کے شہر لاہور میں رہنے والے پاکستانی شہریوں کو رقوم کی منتقلی کی گئی ہے۔

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاہور کے پانچ شہریوں کو اسرائیل سے براہ راست رقم منتقل ہوئی ہے۔ رقم کی منتقلی ویسٹرن یونین سروس کے ذریعہ کی گئی ہے۔ رقم وصول کرنے والے پاکستانی شہریوں نے اسرائیل سے منتقل کی گئی رقم محکمہ ڈاک کے دفاتر میں موجود ویسٹرن یونین کی سروس سے وصول کی ہیں۔دوسری جانب حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ اسرائیل سے پاکستان براہ راست رقم منتقلی کے معاملہ کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہاہے اور حکومت پاکستان نے محکمہ ڈاک سمیت تمام اداروں کوایک مراسلہ جاری کیا ہے تا کہ مستقبل میں اسرائیل سے مزید رقم کی منتقلی کے معاملہ کو روکا جائے۔

یہ بات یاد رہے کہ پاکستان اپنے قیام سے ہی فلسطین کے ساتھ ہے اور اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا بلکہ اسرائیل کو وجود کو فلسطین پر غاصبانہ تصور کرتا ہے۔حالیہ دنوں پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بحث شروع کی گئی تھی تاہم اسی دوران لاہور میں اسرائیل سے منتقل ہونے والی رقم نے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دئیے ہیں۔دوسری جانب رقم وصول کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Tags: اسرائیلپاکستانصیہونیفلسطینلاہورمقبوضہ فلسطینویسٹرن یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.