(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ملک بھر میں صبح دس بجے ایک منٹ خاموشی منائی گئی جبکہ اسلام آباد، مظفر آباد ، گلگت اور چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں یکجہتی واک منعقد کی جا رہی ہے، پاکستان کےعلاوہ دنیا بھرمیں کشمیر یکجہتی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو منظر عام پر لانے اور کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے انمول حق جدوجہد کے لئے قوم کی حمایت کے اظہار کی تجدید کے ساتھ آج پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جارہا ہے، دنیا میں جہاں جہاں کشمیری آبادہیں آج کے دن بھارت کی جانب سے5 اگست ، 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے والی دہلی میں ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کرنے اورکشمیریوں پر ڈھائے جانے والےمظالم کے خلاف یہ یوم استحصال مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارہے۔
یہ دنپاکستان میں پہلی بار 1991 میں منایا گیا جب ملک کی پوری سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جب بھارتی افواج نے بے گناہ کشمیریوں پر انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور تشدد کرتے ہوئے کشمیر ی آٹھ لاکھ عوام کا فوجی محاصرہ کرلیا تھا۔
مزید تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آزاد جموں و کشمیر کے کوٹلی میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ، جبکہ اپوزیشن اتحاد مظفر آباد میں بھی جلسہ کریں گے۔
خیال رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان میں سرکاری سطح پر آج عام تعطیل کا اعلان کیا جبکہ اسلام آباد ، مظفر آباد ، گلگت اور چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرزمیں یکجہتی واک منعقد کی جا رہی ہے۔
پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر سے ملحقہ علاقے کوہالہ ، منگلا ، ہولر اور آزاد پتن پوائنٹس پر انسانی زنجیریں تشکیل دی گئیں ہیں جس کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہے اس کے علاوہ پاکستان کے مختلف حصوں سمیت باقی دنیا میں بھی کشمیر یکجہتی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔