• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستانی قوم حماس رہنما کی شہادت پر جمعہ کو یوم سیاہ اور یوم احتجاج منائیں۔فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے رہنماﺅں کی اپیل

جمعرات 15-11-2012
in پاکستان
0
Hashmi Noorani
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ پر غاصب صیہونی ریاست کے مسلسل حملے انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہیں،شدید مذمت کرتے ہیں،اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے چیف کمانڈر احمد الجابری کی شہادت پر ملک بھر میں یوم سیاہ اور احتجاجی مظاہروں کی اپیل کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاﺅنڈیشن

پاکستان کے مرکزی رہنماﺅں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی (جماعت اسلامی)،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی(رہنما جمعیت علماءپاکستان)،مولانا صادق رضا تقوی(رہنما مجلس وحدت مسلمین کراچی)،محفوظ یار خان ایڈووکیٹ(رہنما پاکستان عوامی مسلم لیگ ) اور فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے حماس رہنمااحمد الجابری کی اسرائیل حملہ میں شہادت پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کیا۔

فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے رہنماﺅں نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آخر عالمی برادری کب تک بے حسی کا مظاہرہ کرتی رہے گی اور فلسطین میں مظلوم انسانوں کا خون بہتا رہے گا،غزہ پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے مسلسل حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جسے امریکی حمایت حاصل ہے۔ان کاکہنا تھا کہ غزہ میں مظلوم اور نہتے انسان جن میںمعصوم بچوں سمیت خواتین اور بزرگ شامل ہیں اسرائیل بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن دنیا بھر کے انسانی حقوق کی علمبردار امریکی ریاست سمیت یورپی یونین اور بالخصوص اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
رہنماﺅں نے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں صیہونی جارحیت کے نتیجہ میں ہونے والے قتل عام کا ذمہ دار امریکہ ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ اقوام متحدہ امریکی کٹھ پتلی بن چکی ہے اور امریکی و اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لئے عالمی مسائل اور فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری صیہونی افواج کے حملوں کو بند کروانے کے لئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئیے ۔رہنماﺅںنے کہا کہ حماس کے کمانڈر احمد الجابری کی شہادت ایک عظیم اور نا قابل تلافی نقصان ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور شہید جابری کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.