• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستانی قوم جمعۃ الوداع کومظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم القدس منائے اور عالمی استعماری طاقتوں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے ۔‏

جمعہ 17-08-2012
in پاکستان
0
plf alaqsa
0
SHARES
0
VIEWS

 

پاکستانی قوم جمعۃ الوداع کومظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم القدس منائے  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں مظفر احمد ہاشمی ،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ،علامہ آفتاب حیدر جعفری،محفوظ یار خان ایڈووکیٹ،شبر رضا اور صابر کربلائی کی پاکستانی عوام سے اپیل

پاکستانی قوم جمعۃ الوداع کومظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم القدس منائے اور عالمی استعماری طاقتوں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے ۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی ،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی،جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری ،شبر رضا،عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے پاکستانی قوم سے اپیل کرتے ہوئے کیا ۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ مظلوم فلسطینی عوام غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں اور دنیا بھر میں کوئی ایسی حکومت نہیں جو ان کی مدد کو پہنچے ان کاکہنا تھا ایک مسلمان اور انسان ہونے کی حیثیت سے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے شکنجہ سے آزاد کروائیں اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کریں ۔

رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے عنوان سے منایا جاتا ہے تاہم پاکستان کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے منائیں اور عالمی دہشت گرد امریکہ اورا س کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں ۔

رہنماؤں کامزید کہنا تھا کہ صیہونیت تنہا اور کمزور ہو چکی ہے اور فلسطین بہت جلد آزاد ہو گا اور تمام فلسطینی اپنے وطن جا ئیں گے ان کاکہنا تھا کہ فلسطین صرف اور صرف فلسطینیوں کا وطن ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت بھی ان کے حق سے محروم نہیں کر سکتی ۔اس موقع پر ان کاکہنا تھا فلسطین فاؤنڈیشن آج ملک بھر میں جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے عنوان سے منا کر عالمی دہشت گردوں امریکہ اورا سرائیل کو یہ پیغام دے گی کہ پاکستان کی سر زمین پاکستانیوں کی ہے اور اسے امریکی چھاؤنی نہیں بننے دیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.