(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے ریلی کا اہتمام کیا۔
ریلی میں عاشقان رسول اللہ ﷺ نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جن میں میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے عبارت درج تھیں۔
ریلی کے شرکاء اس دوران ’’لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے فلک شگاف نعرے بلند کررہے تھے، شرکاء نے فرانس میں توہین رسالت مآب کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں علماء کرام اور حافظان قرآن کریم شریک تھے۔