اسلام آبا د (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور پارلیمنٹری فورم برائے فلسطین کے اشتراک سے اسلام آباد میں سینیٹر مشاہد حسین کی زیر صدارت القدس کا نفرنس کا انعقاد جمعرات کے روز پارلیمنٹری سروس آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین دنیا کے تمام مسائل میں سب سے اہم ترین مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ بد ترین ناانصافی ہوئی ہے، فلسطینی اپنے ہی وطن میں بے گھر ہو چکے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر قائد اعظم کا فرمان ہمارے لئے مشل راہ ہے ہمار ے آج کے القدس کانفرنس کا مقصد اپنے فلسطینی مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا تھا وہا ں اس کانفرنس کا مقصد حکومت پاکستان کو مسئلہ فلسطین کی سنگینی کا احساس دلاتے ہوئے مطالبہ کرنا تھا کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔اس قرار داد کو تمام سیاسی ومذہبی رہنمائوں نے متفقہ طور پر منطور کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔القدس کانفرنس میں فلسطینی سفیر ابو ایمن، سینیٹر مشاہد حسین ، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر افراسیاب خٹک، چیئر مین کشمیر کمیٹی سید فخر امام، لون، سمیت نادر کمال، شیخ تجمل ، عارف کمال، حمید لون و دیگر نے شرکت کی