(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر عوام سے جمعۃ الوداع "یوم القدس "منانے کی اپیل ، فلسطینیو بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گھروکی چھتوں پر فلسطینی پرچم لہرانے اور تکبیر اللہ اکبر بلند کئے جائیں جبکہ سوشل میڈیا پر سرگرم عمل ٹیموں کے ساتھ القدس کی اہمیت کو اجاگر کرنے سے متعق ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 15مئی تا 22مئی نہتے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہفتہ آزادئ القدس مہم بعنوان “القدس شہداء کا راستہ” جاری ہے ، اس موقع پر کراچی ، کوئٹہ اور لاہور میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت سماجی رہنماؤں نے پریس کانفرنسز کرتے ہوئے عوام سے جمعۃ الوداع یوم القدس منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض صیہونی ریاست کے خلاف اور نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے اپنے گھر پر یوم القدس پر شام پانچ بجے فلسطینی پرچم لہرانے اور تکبیر اللہ اکبر بلند کئے جائیں جبکہ سوشل میڈیا پر سرگرم عمل ٹیموں کے ساتھ تعاون اور القدس کی اہمیت کو اجاگر کرنے سے متعق ہیش ٹیگ
#Covid1948
#شہید_القدس
#القدسدربالشہداء
کا استعمال کیا جائے ،
بیس مئی کو کوئٹہ میں آزادئ القدس کانفرنس کا انعقاد کراچی بھر میں پیڈیسٹریل برج پر یوم القدس سے متعلق بینرز آویزاں سیاسی ومذہبی رہنماؤں سے ویڈیو پیغامات کا سلسلہ آج سے شروع کیا جارہا ہے ، واضح رہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث پروگرام کو محدود پیمانہ پر انجام دیا جا رہا ہے۔